یہ موجود معائدہ سہہ فریقی معائدہ ہوگا جو کہ کمپنی اور اس کے دو صارفین کے مابین ہوگا - جس میں ایک کمپنی کے ساتھ اکاونٹ اوپن کرتے ہوئے سرمایہ کاری کا خواہاں ہوگا تاکہ اس سے نفع حاصل کرسکے جبکہ وہ اس بات کا مکمل ادراک بھی رکھے گا کہ اُس کا کُل سرمایہ ہی ضائع ہوسکتا ہے اور دوسرا اس ارادے سے آئے گا کہ مسقبل میں کمپنی کے صارفین سے سرمایہ لیتے ہوئے تجارت کرسکے
- الفاظ اور اُن کا بیان
- کمپنی : گروپ آف کمپنیز انسٹا فاریکس انسٹا ٹریڈر نامی تجارتی پلیٹ فارم مہیاء کررہی ہے اور اس کے علاوہ سرمایہ کار اور تاجر کے درمیان سیٹلمنٹ سسٹم فراہم کررہی ہے جو کہ اب سے پی اے ایم ایم سسٹم کہلائے گا
- تاجر - کمپنی کا وہ صارف جو کہ پی اے ایم ایم سسٹم کے اکاونٹ میں بطور تاجر اپنا انداراج کرواتا ہے تاکہ وہ سرمایہ کاروں کی سرمایہ کاری کی درخواست قبول کرتے ہوئے اُن کے لئے اور اپنے لئے تجارت کرسکے
- سرمایہ کار : کمپنی کا وہ صارف جو کہ پی اے ایم ایم اکاونٹ کو اس لئے رجسٹرڈ کرتا ہے کہ وہ اپنا سرمایہ کسی بھی پی اے ایم ایم تاجر کے اکاونٹ میں لگاسکے
- مانیٹرنگ : کمپنی کی آفیشل ویٹ سائٹ کا وہ صفحہ کہ جس پر رجسٹرڈ تاجران کی تجارت کا خلاصہ موجود ہوتا ہے اور اس کو ہر کوئی دیکھ سکتا ہے اور یہ تاجران کی کیبنٹ میں پی اے ایم ایم سیکشن میں بھی موجود ہوتا ہے
- عمومی شرائط
- پی اے ایم ایم اکاونٹ سسٹم کی تفصیلات
پی اے ایم ایم اکاونٹ سسٹم میں شامل ہے سافٹ وئیر پیکج جو کہ کمپنی کی جانب بنایا گیا اور اور کمپنی کی ملکیت ہے اور یہ کمپنی کے اندار اکاونٹس کے جملہ لین دین کو ممکن بناتا ہے اور یہ درج ذیل امور کی خود کار طریقہ سے انجام دہی کی ضمانت فراہم کرتا ہے
- انویسٹر سسٹم میں اندراج
- ٹریڈر سسٹم میں اندراج
- سرمایہ کار کے اکاونٹ سے رقم کا منہاء ہونا تاکہ وہ منتحب کئے گئے تاجر کے اکاونٹ میں جاتے ہوئے تجارت میں لگ سکے
- تاجر کے اکاونٹ میں لگائی گئی رقم کی منتقلی
- پی اے ایم ایم اکاونٹ کے تحت تمام سرمایہ کاروں اور تاجران کے حصہ کا تعین
- سرمایہ کار کے منتحب کردہ حجم کے مطابق رقم کی واپس سرمایہ کار کے اکاونٹ میں منتقلی
- تاجر کے اکاونٹ رقم کے کا منہاء ہوتا کہ جس حجم کی درخواست کی گئی ہو اور جو جس کی کہ فنڈ کے موجود حجم نے اجازت دی ہو
- پی اے ایم ایم تاجر کے اکاونٹ کی معلومات کو مسلسل آپ ڈیٹ کرنا اور اس کو پی اے ایم ایم سرمایہ کار کے اکاونٹ میں ظاہر کرنا
- پی اے ایم ایم اکاونٹ کی ٹیکنیکل توصیح کمپنی کے کلائنٹ کیبنٹ میں دستیاب ہے اور یہ اس وقت فوری عمل میں آتی ہے کہ جب کہ انسٹا فاریکس کمپنی میں تجارتی اکاونٹ کا مالک اس کی درخواست دیتا ہے اور یہ سروس پی اے ایم ایم سرمایہ کار اور تاجر دونوں کے لئے دستیاب ہے - اس کی تفصیل اس معائدہ کی شق نمبر 6 میں موجود ہے
- پی اے ایم ایم اکاونٹس کا سسٹم اس بات کا متقاضی ہے کہ رسک کے حوالے سے مکمل باخبر رہا جائے جو کہ تاجر کی جانب سے سرمایہ فاریکس مارکیٹ میں لگانے سے لازم آتا ہے اور یہ کہ کس کے اکاونٹ میں سرمایہ لگا ہے اور اس کے علاوہ اُن ٹیکنیکل مسائل کا بھی ادراک رکھا جائے جو کہ تجارتی پلیٹ فارم یہ پی اے ایم ایم سسٹم کے سافٹ وئیر سے سامنے آسکتے ہیں
- کمپنی کے حقوق و فرائض
اس معائدہ کے تحت کمپنی اپنے لئے کچھ اضآفی حقوق اور فرائض کا تعین کرتی ہے جو کہ کلائنٹ کے معائدہ میں موجود حقوق و فرائض سے مطابقت رکھتے ہیں جس کو کہ اکاونٹ کھلواتے ہوئے قبول کیا گیا تھا اس معائدہ میں بیان کی گئیں تمام ذمہ داریاں کمپنی کی جانب سے پوری کی جائیں گی کہ اگر کمپنی کے سرور میں کوئی ٹیکنیکل مسئلہ پیش آجاتا ہے
- سرمایہ کاری کے عمل کو ممکن بنانا
کمپنی اس بات سے اتفاق کرتی ہے کہ یہ اُس کی ذمہ داری ہے کہ وہ پی اے ایم ایم سرمایہ کار کی جانب سے پی اے ایم ایم تاجر کو سرمایہ کاری کی درخواست دیئے جانے کے بعد اس کی تمام سرگرمی کا ریکارڈ رکھے جو کہ تاجر کی جانب سے سرمایہ کاری کی درخّواست قبول کرنے کے ایک گھنٹہ بعد سے ہوگی
- سرمایہ کاری پر بننے والے نفع یا نقصان کے ریکارڈ کی فراہمی
تاجر کے اکاونٹ میں سرمایہ کار کی رقم جمع کرنے کے بعد کمپنی سرمایہ کار کے حصہ کے مطابق بننے والے نفع یا نقصان کا رکارڈ اپنے پاس قائم رکھے گی حاصل ہونے والا ڈیٹا پر ایک گھنٹہ کے بعد الگ الگ حصوں میں پی اے ایم ایم سرمایہ کار کے ساتھ ساتھ پی اے ایم ایم تاجر کی کیبنٹ میں ظآہر ہوگا
- پی اے ایم ایم تاجر کے اکاونٹ میں رقم کا تحفظ
اگر پی اے ایم ایم تاجر کے اکاونٹ سے پی اے ایم ایم سرمایہ کار اپنے حصہ کا سرمایہ واپس لینے کی درخواست کرے تو کمپنی اس درخّواست پر ایک گھنٹہ میں عمل کرے گی - سرمایہ کار کو واپس کی جانے والی رقم اُس رقم سے مختلف ہوسکتی ہے کہ جس وقت درخواست کی گئی ہو اس کی وجہ یہ صورتحال ہوسکتی ہے کہ اگلی مرتبہ جب اکاونٹ کا حساب لگایا جائے تو پی اے ایم ایم تاجر کی جانب سے سٹاپ آوٹ ہوا ہو یا تمام سرمایہ ہی ضائع ہو چُکا ہو
- پی اے ایم ایم سرمایہ کار کے سرمایہ کا تحفظ کہ وہ تاجر کی جانب نکلوایا نہ جاسکے
اُس دورانیہ کہ جس میں پی اے ایم ایم سرمایہ کا سرمایہ پی اے ایم ایم تاجر کے اکاونٹ میں موجود رہے تو کمپنی اس بات کی ضمانت فراہم کرتی ہے کہ پی اے ایم ایم تاجر وہ رقم نکلوا نہیں سکتا - مزید یہ کہ پی اے ایم ایم تاجر وہ رقم بھی نکلوا نہیں سکتا کہ جو ڈیل میں لگی ہو
- رابطہ معلومات کی فراہمی
- کمپنی اس بات کو یقینی بنائے گی کہ پی اے ایم ایم تاجر کی رابطہ معلومات {ای میل اور فون نمبر} کا مانیٹرنگ کے پیج پر یقینی بنائے گی جو کہ مکمل معلومات کی فراہمی ہوگی - یہ معلومات پی اے ایم ایم تاجر سے رابطہ کے لئے استعمال کی جاسکیں گی
- کمپنی پی اے ایم ایم سرمایہ کاری کی رابطہ معلومات {ای میل ، فون نمبر} وغیرہ کی فراہمی صرف اُن پی اے ایم ایم تاجران کے لئے ممکن بناتی ہے کہ جس کے اکاونٹس میں انہوں سے سرمایہ کاری کی ہو
- پی اے ایم ایم تاجر اس بات کا ادراک رکھتا ہے کہ کمپنی کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ پی اے ایم ایم سسٹم میں پی ٹی کے ذریعہ بننے والا تمام نفع یا اس کا کچھ حصہ منسوح کرسکتی ہے - کہ اگر کمپنی کی ساکھ کسی بھی مواصلاتی ذریعہ جیساء کہ بذریعہ ای میل ، سرمایہ کاروں سے باہمی روبط ، پی اے ایم ایم مانیٹرنگ پیج وغیرہ کا غلط استعمال یا پھر سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے خراب کرنے کی کوشش گئی ہو اور اس کے شواھد موجود ہوں
- کمپنی یہ حق رکھتی ے کہ وہ اپنے طور پر پی اے ایم ایم پراجیکٹ کی معلومات تبدیل کردے کہ اگر پی اے ایم ایم سرمایہ کار کو شش و پنج میں متبلا گیا ہو خواہ معلومات گزشتہ پراجیکٹ سے دانستہ یا نا دانستہ طور پر مطابقت رکھتی ہوں - بعض صورتوں میں اس شق کے تحت کمپنی پی اے ایم ایم پراجیکٹ کے لین دین کو ہی منسوح کرسکتی ہے
- پی اے ایم ایم سرمایہ کار کے حقوق و فرائض
وہ صارف کو بطور پی اے ایم ایم سرمایہ کار کے جانا جاتا ہے کو اس معائدہ کے تحت اپنے حقوق و فرائض سے آگاہ ہونا ضروری ہے اور مزید یہ کہ اُس کے وہ حقوق و فرائض بھی اس کی نظر میں ہونے ضروری ہیں جو کہ کمپنی میں اکاونٹ کھلواتے وقت کلائنٹ آفر ایگریمنٹ میں بیان کئے گئے ہیں پی اے ایم ایم سرمایہ کار کے حقوق اسی حد تک ہیں کہ جس تک پی اے ایم ایم سسٹم کا ہارڈ وئیر یا سافٹ وئیر کام کرتا ہے اگر یہ سسٹم یا سافٹ وئیر کام کرنا چھوڑ دے تو کمپنی ان حقوق کی فراہمی کی کوئی ذمہ داری نہیں لیتی
- خطرہ مول لینا
پی اے ایم ایم سرمایہ کار اس بات کا اقرار کرتا ہے کہ اس معائدہ کی شق نمبر 8 میں تحریر کئے گئے خطرہ کے احتمال سے مکمل طور پر واقف ہے - پی اے ایم ایم سرمایہ کار اس بات کا اقرا کرتا ہے کہ رسک کے حوالے سے یہ تنبیہ مکمل نہیں ہے اور نقصان کی وجہ ان وجوہات کے علاوہ کوئی اور بھی ہوسکتی ہے جس کی وجہ کمپنی اور کوئی تیسرا فریق بھی ہوسکتا ہے
- پی اے ایم ایم سسٹم کے ٹیکنیکی خوائص کو قبول کرنا
پی اے ایم ایم سرمایہ کار پی اے ایم ایم سسٹم کے خوائص کو ٹیکنیکی اعتبار سے سمجھتا ہے جو کہ شق نمبر 6 میں بیان کئے گئے ہیں اور یہ اس حوالے سے موجود رسک کا بھی مکمل ادراک رکھتا ہے
- اس معائدہ کے تحت کپمنی کے مقام کو قبول کرنا
پی اے ایم ایم سرمایہ کار اس معائدہ کے تحت اس بات کا ادراک رکھتا ہے کمپنی پی اے ایم ایم اکاونٹ سسٹم کے حوالے ٹیکنیکل سہولت فراہم کررہی ہے اور پی اے ایم ایم تاجر کے اکاونٹ میں ہونے والے کسی بھی نفع یا نقصان کی کوئی ضمانت نہیں لے رہی
- اکاونٹ چلانے کے حوالے سے پی اے ایم ایم تاجر سے رابطہ
پی اے ایم ایم سرمایہ کار اکاونٹ مینجمنٹ / چلانے کے حوالے اپنے تمام سوالات پی اے ایم ایم تاجر سے براہ راست پوچھ سکتا ہے جو کہ اس معائدہ کی شق نمبر 5۔3 میں ذکر کی گئیں رابطہ معلومات سے ممکن ہے کہ اگر اگر پی اے ایم ایم تاجر کے اکاونٹ کی سیٹنگ پی اے ایم ایم سسٹم میں نہیں ہیں
- پی اے ایم ایم کے تاجر کے اکاونٹ میں رقم کی سرمایہ کاری
پی اے ایم ایم تاجر اپنی پسند کے پی اے ایم ایم تاجر کے اکاونٹ میں سرمایہ کاری کی درخّواست کسی بھی وقت پی اے ایم ایم انویسٹر کی کیبنٹ سے دے سکتا ہے لیکن درخواست دینے سے یہ مُراد قطعا نہیں ہے کہ سرمایہ کار نے یہ درخواست قبول بھی کرلی ہے - سرمایہ کاری کی رقم سرمایہ کار کے اکاونٹ سے تاجر کی درخواست قبول کرنے کے فورا بعد منہاء کرلی جائے اور تاجر کے اکاونٹ میں جمع ہوجائے گی - پی اے ایم ایم کی جانب سے سرمایہ کاری کی درخواست قبول کئے جانے کے ایک گھنٹہ کے اندر اندر رقم تاجر کے اکاونٹ میں جمع ہوجائے گی ایک سرمایہ کار ایک ہی تاجر کے اکاونٹ میں بغیر کسی بندش کے لا تعداد سرمایہ کاریاں کرسکتا ہے
- پی اے ایم ایم تاجر کے اکاونٹ کے شماریات تک رسائی
کسی بھی وقت پی اے ایم ایم سرمایہ کار الگ الگ آپ ڈیٹ کئے گئے شماریات {عموما ایک گھنٹہ کے بعد} تک رسائی حاصل کرسکتا ہے جیساء کہ بیلنس شیٹ ، ایسٹ ، پی اے ایم ایم تاجران کے اکاونٹ کے شئیرز وغیرہ- یہ معلومات مستقبل کی فیصلہ سازی کے لئے مدد گار ثابت ہوسکتی ہیں کہ پی اے ایم ایم اکاونٹ میں مزید سرمایہ کاری کی جاسکے لیکن یہ ہر وقت تازہ ترین / درست نہیں ہوتی کیونکہ ان کے آپ ڈیٹ ہونے میں کچھ تاخیر ہوتی ہے جو کہ عمومی حالات میں ایک گھنٹہ سے ذیادہ نہیں ہوتی
- پی اے ایم ایم تاجر کے اکاونٹ سے اپنے کی حصہ کی واپسی
پی اے ایم ایم سرمایہ کار کسی بھی وقت پی اے ایم ایم تاجر کے اکاونٹ سے اپنے حصہ کی واپسی کا مطالبہ کرسکتا ہے - درخواست دیئے جانے کے بعد سے حساب کتاب کے لئے ایک گھنٹہ کا وقت درکار ہے - پی اے ایم ایم سرمایہ کاری کی اصل رقم اُس رقم سے مختلف ہوسکتی ہے کہ جو اُس کی درخواست دیتے ہوئے پی اے ایم ایم تاجر کے اکاونٹ میں نظر آرہی ہو
- پی اے ایم ایم سرمایہ کار اپنے اکاونٹ میں سرمایہ واپس آنے کے 12 گھنٹوں کے بعد انسٹا والٹ سسٹم کے ذریعہ رقم کا لین دین کرسکتے ہیں
- پی اے ایم ایم تاجر کے حقوق و فرائض
ان حقوق و فرائض جو کہ کمپنی ساتھ اکاونٹ کھلواتے وقت کلائنٹ ایگریمنٹ آفر میں درج تھے کے ساتھ صارف کے کچھ مزید حقوق و فرائض اس معائدہ کی رو سے لازم آتے ہیں - پی اے ایم ایم تاجر پروگرام کی حالیہ صورت اور پی اے ایم ایم سسٹم کی ٹیکنیکل سپورٹ کے تنآظر میں اپنے حقوق سے اتفاق کرتا ہے جو کہ کمپنی کی جانب سے فراہم کئے جاتے ہیں - اگر یہ سسٹم یا پروگرام کام کرنا چھوڑ دیتا ہے یا اس میں کو ئی نقص آتا ہے تو کمپنی تمام حقوق کی فراہمی کے لئے ذمہ دار نہیں ہے
- ممکنہ نقصان
پی اے ایم ایم تاجر اس معائدہ کی شق نمبر آٹھ میں ذکر کئے ممکنہ نقصان کے احتمال سے اتفاق کرتا ہے - پی اے ایم ایم تاجر اس بات سے بھی اتفاق کرتا ہے کہ نقصان کے اطلاع جو کہ یہاں دی جارہی ہے وہ جزوی ہوسکتی ہے اور یہ کہ نقصان کی اس کے علاوہ بھی کمپنی یا کسی تیسرے فریق کے سبب بن سکتی ہیں - اور یہ کہ اس صورت میں تاجر اور سرمایہ کار دونوں کی رقم کا مکمل طور پر ضائع ہوسکتا ہے کہ اگر اُس کے تجارتی اکاونٹ میں خسارہ ہوتا ہے
- پی اے ایم ایم سسٹم کے ٹیکنیکل خصائص سے متفق ہونا
پی اے ایم ایم تاجر پی اے ایم ایم سسٹم کے تمام ٹیکنیکل خصائص اور اُن کے کام کے انداز سے اتفاق کرتا ہے کہ جو کہ اس معائدہ کی شق نمبر 6 میں درج ہیں اور یہ کہ اُن سے منسلک رسک سے بھی اتفاق کرتا ہے
- اس معائدہ کے تحت کمپنی کی حدود و قیود سے متفق ہونا
پی اے ایم ایم تاجر اس بات سے اتفاق کرتا ہے اس معائدہ کے تحت کمپنی پی اے ایم ایم اکاونٹ سسٹم کو ٹیکنیکلی لگانے اور چلانے کی ذمہ دار ہے جب کہ کسی بھی قسم کے تجارتی نفع و نقصان سے اُس کو کوئی عمل دخل نہیں ہے جو کہ پی اے ایم ایم کے تجارتی اکاونٹ میں ہوتا ہے - کمپنی تاجر کے اکاونٹ میں ہونے والے نفع کی مالک ہے اور نہ ہی وہ اُس کی تجارتی لین دین سے کوئی فائدہ حاصل کرتی ہے
- پی اے ایم ایم سرمایہ کار کے ساتھ اکاونٹ مینجمنٹ کے حوالے سے گُفت و شنید
پی اے ایم ایم تاجر پی اے ایم ایم ٹریڈر اکاونٹ کے حوالے تمام معاملات پی اے ایم ایم سرمایہ کار سے اپنے طور / براہ راست طے کرے گا جس کے لئے وہ اس معائدہ کی شق نمبر 5۔3 کے تحت رابطہ معلومات استعمال کرسکتا ہے کہ اگر پی اے ایم ایم تاجر کے اکاونٹ کی سیٹنگ پی اے ایم ایم سسٹم میں واضح نہیں ہیں - 72 گھنٹوں کے اندر اندر پی اے ایم ایم تاجر پی اے ایم ایم سرمایہ کار کے سوالات کے جوابات دینے کا پابند ہے - جو کہ فنڈز کے تاجر کے اکاونٹ میں رہتے ہوئے کسی بھی وقت اور اس کے بعد 30 دن کے اندر اندر ہوسکتا ہے
- مانیٹرنگ کے لئے شامل کیا جانا
پی اے ایم ایم سسٹم میں اندارج کرواتے ہیں پی اے ایم ایم تاجر کا اکاونٹ ایک خود کار طریقہ سے پی اے ایم ایم مانیٹرنگ میں ڈال دیا جاتا ہے جو کہ کمپنی کی ویب سائٹ اور کلائنٹ کیبنٹ سے قابل رسائی ہوتا ہے اکاونٹ مانٹرنگ کی سہولت پی اے ایم ایم سرمایہ کار استعمال کرسکتے ہیں تاکہ بہتر تاجر کا انتحاب کرسکیں
- پی اے ایم ایم سرمایہ کار کی جانب سے سرمایہ کاری وصول کرنا
پی اے ایم ایم سسٹم میں شامل ہونے سے پی ایے ایم ایم تاجر کے پاس یہ موقع ہوتا ہے کہ وہ اُن پی اے ایم ایم سرمایہ کاروں کی جانب سے سرمایہ کاری کی درخواست قبول کرسکیں جو کہ سرمایہ کاری کرنا چاھتے ہوں - پی اے ایم ایم تاجر رقم کی اپنے اکاونٹ میں منتقلی کے بعد اور اس سے قبل بھی سرمایہ کاری کی کوئی بھی درخواست منسوح کرسکتے ہیں -تاجر کے اکاونٹ سے منسوح کی گئیں یا نکلوائی گئی کوئی بھی سرمایہ کاری اُن قواعد کے مطابق دیکھی جائے گی جو کہ اس معائدہ کی شق نمبر 6 میں درج ہیں
- پی اے ایم ایم سرمایہ کار کو رقم کی واپسی
: درج ذیل صورتحالوں میں پی اے ایم ایم سرمایہ کاری کو رقم واپس کی جاتی ہے
- پی اے ایم ایم تاجر کلائنٹ کیبنٹ میں یہ بٹن " انویسٹمنٹ ریٹرن ٹو پی اے ایم ایم انویسٹر" دباتے ہوئے رقم کی واپسی کا آڈر دے
- سرمایہ کار کلائنٹ کیبنٹ کے ذریعہ رقم کی واپسی کا آڈر دے
- کمپنی سرمایہ خود واپس کرے کہ جب سرمایہ کار کے بذریعہ سپورٹ سروس یہ درخواست دی ہو
- پی اے ایم ایم تاجر کو جزوی ادائیگی
اُس وقت سے کہ جب سے پی اے ایم ایم سرمایہ کار کی جانب سے پی اے ایم ایم تاجر کے اکاونٹ میں رقم منتقل کی گئی ہو اور اُس وقت تک کہ جب تاجر کے اکاونٹ سے سرمایہ کار کے رقم واپس لینے کی درخواست کی ہو تک اکاونٹ میں بننے والا نفع جو کہ سسٹم کے مطابق ہو جیساء کہ اس معائدہ کی شق نمبر 6 میں بیان کی گیا ہے حاصل ہوجائے گا
- پی اے ایم ایم سسٹم کے ٹیکنیکل قواعد
- ٹیکنیکل قواعد برائے پی اے ایم ایم سسٹم میں ٹائم فریم اور وہ طریقہ کار شامل ہیں جو کہ ایک خود کار طریقہ سے عمل میں اتے ہیں - پی اے ایم ایم پراجیکٹ میں حصہ لینے والا ہر فرد اس بات سے اتفاق کرتا ہے کہ ٹیکنیکل قواعد کے تحت بیان کئے گئے کُچھ امور ممکنہ طور پر ناکام ہوسکتے ہیں جس کہ وجہ سسٹم کی خرابی ہوسکتی ہے جو کہ کمپنی کے پاس ہے اور یہ کوئی اور مسئلہ بھی درپیش آسکتا ہے
- پی اے ایم ایم سسٹم کے ٹیکنیکل قواعد میں درج ذیل امور کی تفصیل موجود ہے
- کمپنی کی جانب سے مہیاء کی جانے والی کلائنٹ کیبنٹ کے ذریعہ پی اے ایم ایم سرمایہ کاروں اور پی اے ایم ایم تاجران کا اندراج
- تین فریقوں کے مابین رابطہ کے لئے پی اے ایم ایم سرمایہ کار اور پی اے ایم ایم تاجران کی رابطہ معلومات کو محفوظ کرنا
- پی اے ایم ایم سرمایہ کار کی جانب سے سرمایہ کاری کی درخواست پر عمل کرنا
- پی اے ایم ایم تاجر کی جانب سے درخواست کا قبول یا رد کیا جانا
- سرمایہ کاری کے وقت پی اے ایم ایم سرمایہ کار اور پی اے ایم ایم تاجران کے حصہ کے تعین کے ساتھ ساتھ دوسرے لین دین کا تعین کرنا
- رقم کی واپسی کے لئے پی اے ایم ایم سرمایہ کار کی درخواست پر عمل
- پی اے ایم ایم سرمایہ کار کے حصہ کی واپسی
- پی اے ایم ایم سرمایہ کار کو واپسی کے بعد پی اے ایم ایم تاجر کو نفع کی واپسی
- پی اے ایم ایم تاجر کی جانب سے انویسٹمنٹ اکاونٹ کی فنڈنگ
- ;پی اے ایم ایم تاجر کی جانب سے رقم نکلوالنے کی درخواست پر عمل
- پی اے ایم ایم تاجر کی جانب سے رقم نکلوالنے کی درخواست کو مکمل کرنا
- حصہ جات اور نفع کا تعین
- ہر پی اے ایم ایم سرمایہ کار کے لئے مانیٹرنگ کی صورت میں شماریات کی فراہمی اور اکاونٹ کی تفصیلات کی موجودگی
- پی اے ایم ایم سرمایہ کار کا اندراج
جب کہ معائدہ قبول کیا جاتا ہے تو پی اے ایم ایم سرمایہ کار کا اندراج ہوجاتا ہے یہ معائدہ کمپنی کی جانب سے کلائنٹ کیبنٹ میں دیا گیا ہے - اندراج کے دوران پی اے ایم ایم سرمایہ کار کی رابطہ معلومات درکار ہیں {فون نمبر اور ای میل وغیرہ} جو کہ بعد میں اُن پی اے ایم ایم تاجران کو مہیاء کئے جاتے ہیں کہ جن کے ساتھ سرمایہ کار سرمایہ کاری کے خواہاں ہوں - اندراج کے بعد رابطہ کی معلومات اپنی سہولت کے مطابق پی اے ایم ایم سرمایہ کار کی جانب سے تبدیل کی جاسکتی ہیں - ایک مرتبہ پی اے ایم ایم سرمایہ کار پی اے ایم ایم کیبنٹ میں شامل ہوجائے جو کہ کمپنی کی کیبنٹ میں ہے تو سرمایہ کار کو اس تک رسائی حاصل ہوجاتی ہے - اس کا لنک اندراج کے فورا بعد پی اے ایم ایم سرمایہ کو مہیاء کیا جاتا ہے
- پی اے ایم ایم تاجر کا اندراج
پی اے ایم ایم تاجر کا اندراج تب ہوتا ہے کہ جب وہ کلائنٹ کیبنٹ میں معائدہ قبول کرتا ہے جو کہ کمپنی کی جانب سے فراہم کیا گیا ہے - اندراج کے دوران پی اے ایم ایم تاجر کی رابطہ معلومات درکار ہوتی ہیں {جیساء کہ فون نمبر ،ای میل ایڈریس ، میسنجر آئی ڈیز وغیرہ} جو کہ مزید اُن پی اے ایم ایم سرمایہ کاروں کو فراہم کی جاتی ہے کہ جنہوں نے پی اے ایم ایم تاجر کے اکاونٹ میں سرمایہ کاری کی ہو-اندراج کے بعد یہ معلومات پی اے ایم ایم تاجر اپنی سہولت کے مطابق تبدیل بھی کرسکتا ہے - رابطہ معلومات کے علاوہ پی اے ایم ایم تاجر اپنے لئے نفع کے حصہ کا تعین بھی کرے گا جو کہ نفع میں سے منہاء ہوجائے گا اور یہ باقی نفع پی اے ایم ایم سرمایہ کار کو دیا جائے گا - اندراج کے بعد پی اے ایم ایم کیبنٹ جو کہ کمپنی کی کیبنٹ کے اندر ہے تک تاجر کو رسائی مل جائے گی اور اس کا لنگ اندراج کے فورا بعد تاجر کو فراہم کردیا جائے گا
- پی اے ایم ایم سرمایہ کار کی جانب سے سرمایہ کاری کی درخواست
پی اے ایم ایم سرمایہ کی جانب سے سرمایہ کاری کی درخواستیں کیبنٹ کے ذریعہ کی جاسکتی ہیں کہ جب ایک مرتبہ مانیٹرنگ میں تاجران ظآہر ہورہے ہوں سرمایہ کاری کی درخواست کے فورا بعد ہی اُس کے اکاونٹ سے رقم منہاء کرلی جائے گی
جب کہ پی اے ایم ایم تاجر کی جانب سے سرمایہ کاری کی درخواست قبول ہوجائے گی جو کہ رقم پی اے ایم ایم تاجر کے اکاونٹ میں منتقل کردی جائے گی اور یہ پی اے ایم ایم سرمایہ کار پی اے ایم ایم تاجر کے اکاونٹ سے بننے والے نفع مین حصہ دار ہوجائے گا جو کہ اس کی رقم کے تناسب سے ہوگا - اگر تاجر کی جانب سے درخواست قبول نہیں کی جاتی تو رقم سرمایہ کار کے اکاونٹ میں واپس بھیج دی جائے گی
- پی اے ایم ایم تاجر سرمایہ کاری کی نئی درخواستوں کو جوکہ اس کے اکاونٹ میں موصول ہوئی ہوں کو اپنی کیبنٹ میں دیکھ سکتا ہے
وہ چاھے تو اس درخواست کو قبول یا رد کرسکتا ہے جو کہ درخواست وصول ہونے کے 72 گھنٹوں کے اندر اندر کلائنٹ کیبنٹ میں متعلقہ اپشن کا انتحاب کرتے ہوئے کی جاسکتی ہے
اگر پی اے ایم ایم تاجر کی جانب سے اس پر کوئی عمل نہیں کیا جاتا یعنی وصول ہونے والی درخواست پر 3 دن تک کوئی ایکشن نہیں لیا جاتا تو رقم پی اے ایم ایم سرمایہ کار کے اکاونٹ میں واپس کردی جائے گی
- پی اے ایم ایم تاجر کے اکاونٹ سے رقم نکلوالنے یا اس میں رقم جمع کروانے کے وقت پی اے ایم ایم سرمایہ کار کا پی اے ایم ایم تاجر کے اکاونٹ میں حصہ دوبارہ متعین ہوگا
حصہ کا یہ تعین پی اے ایم ایم تاجر کے اکاونٹ سے پی اے ایم ایم سرمایہ کار کی جانب سے کوئی رقم نکلوالنے پر عمل میں آئے گا اور اکاونٹ میں موجود کُل رقم کے حوالے سے حصوں کی فیصد بنے گی
اس حصہ کی بنیاد پر مستقبل مین پی اے ایم ایم سرمایہ کار کے نفع کا تعین ہوگا
نفع کے حوالے سے یہ معلومات الگ الگ آپ ڈیٹ ہوتی ہیں مثلا ایک مخصوص دورانیہ میں صرف ایک مرتبہ ہی آپ ڈیٹ کی جاتا ہے
نفع اور حصہ کے حوالے سے حاصل ہونے والی معلومات ہر پی اے ایم ایم سرمایہ کار کے اکاونٹ میں شائع کی جاتی ہے اور یہ پی اے ایم ایم تاجر کے اکاونٹ کی کیبنٹ میں بھی یہ شائع کی جاتی ہے
- پی اے ایم ایم سرمایہ کار کی جانب سے رقم کی واپسی / ری فنڈ کی درخواست
پی اے ایم ایم سرمایہ کار اپنی کیبنٹ سے ری فنڈ کا آڈرز دے سکتا ہے
رقم ایک خاص دورانیہ کے دوران ری فنڈ / واپس ہوتی ہے جو کہ عمومی حالات میں 2 گھنٹے کا ہوسکتا ہے
سرمایہ کار اس بات سے اتفاق کرتا ہے کہ واپسی کے وقت اس کے اکاونٹ کا نفع یا نقصان اُس نفع یا نقصان سے مختلف ہوسکتا ہے کہ درخواست دیتے وقت پی اے ایم ایم شماریات میں ظآہر ہورہے ہوتے ہیں
- پی اے ایم ایم سرمایہ کار کے حصہ کی واپسی
پی اے ایم ایم سرمایہ کے حصہ کی رقم کی واپسی اکاونٹ سے رقم نکلنے کے بعد اور بلکل اُسی تناسب سے واپس ہوگی کہ جس تناسب سے اُس نے سرمایہ کاری کی ہوگی اور یہ رقم پی اے ایم ایم سرمایہ کار کے اکاونٹ میں منتقل ہوجائے رقم کی اس منتقلی سے پی اے ایم ایم تاجر کو اس کے حصہ کا نفع بھی منتقل ہوجائے گا
- پی اے ایم ایم تاجر کو اُس کے حصہ کا نفع پی اے ایم ایم تاجر کو نفع کا حصہ ملنے کے بعد ہی ملے گا
پی اے ایم ایم تاجر کو اُس کے حصہ کا نفع پی اے ایم ایم سرمایہ کار اُس کے حصہ کی رقم اُس کے تجارتی اکاونٹ میں مل جانے کے فورا بعد ملے گا
تاجر کے نفع کے حصہ کے تعین کے لئے دورانیہ پی اے ایم ایم سرمایہ کار کی جانب سے پی اے ایم ایم تاجر کے اکاونٹ میں رقم کے منتقل ہونے سے پی اے ایم ایم تاجر کے اکاونٹ سے رقم کے واپس لئے جانے پر اور پی اے ایم ایم سرمایہ کار کے اُس حصہ پر ہے جو کہ وہ استعمال کر چُکا ہو
پی اے ایم ایم تاجر کے اکاونٹ کے نفع کا حساب صرف پی اے ایم ایم سرمایہ کار کی جانب سے پی اے ایم ایم تاجر کے اکاونٹ میں رقم کی منتقلی کے لمحہ اور پی اے ایم ایم تاجر کے اکاونٹ سے سرمایہ کے واپس لیے جانے والے لمحہ کے دوران ہی ہوسکتا ہے جیساء کہ یہاں شق نمبر 13۔6 میں بیان کیا گیا ہے
- پی اے ایم ایم تاجر کی جانب سے انویسٹمنٹ اکاونٹ میں ڈی پوزیشن
پی اے ایم ایم تاجر کی جانب سے سرمایہ کار پر ڈی پوزیشن تجارتی اکاونٹ میں ڈی پوزیشن کے عمومی طریقہ کار کے مطابق ہی ہوگی جو کہ کمپنی کی آفیشل ویب سائٹ کے سیکیور حصہ کے مطابق ہے
رقم کمپنی کو وصول ہونے کے کچھ دیر بعد پی اے ایم ایم تاجر کے اکاونٹ میں منتقل کردی جاتی ہے
پی اے ایم ایم تاجر کی جانب سے تجارتی حصہ بڑھانے کے نتیجہ میں کہ اگر اکاونٹ میں پی اے ایم ایم سرمایہ کار کی رقم موجود ہو
- پی اے ایم ایم تاجر کی جانب سے رقم نکلوالنے کی درخواست
پی اے ایم ایم تاجر کی جانب سے رقم کے نکلوالنے کی درخواست صرف کمپنی کی ویب سائٹ کے مخصوص حصہ سے ہی دی جاسکتی ہے - رقم نکلوالنے کے دوران پی اے ایم ایم تاجر رقم درج کرنے کی بجائے اکاونٹ میں موجود اپنے حصہ کی فیصد درج کرے گا کہ جو تجارت میں نہ لگا ہو
حتی کہ پی اے ایم ایم تاجر کے اکاونٹ سے سو فیصد رقم نکلوالنے کی درخواست کے بعد بھی اگر مارکیٹ میں کوئی ٹریڈ چل رہی ہو تو صرف مارکیٹ میں لگی رقم کے علاوہ کی رقم واپس کی جائے گی
- پی اے ایم ایم تاجر کی جانب سے رقم نکلوالنے کے آڈرز پر عمل درآمد
پی اے ایم ایم تاجر کے اکاونٹ سے رقم درخّواست وصول ہونے کے بعد ایک مخصوص دورانیہ میں نکال لی جائے گی اور اگر اکاونٹ میں پی اے ایم ایم سرمایہ کار کی رقم موجود ہوتو اس سے پی اے ایم ایم تاجر کا حصہ کم ہوجائے گا
- حصہ اور نفع کا حساب
- حصہ اور نفع پی اے ایم ایم اکاونٹ میں ہر پی اے ایم ایم سرمایہ کار اور پی اے ایم ایم تاجر کے لئے بنتا ہے اور یہ عمل تب شروع ہوتا ہے کہ جب
- سرمایہ کاری پی اے ایم ایم اکاونٹ میں کریڈٹ ہوتی ہے
- سرمایہ کاری پی اے ایم ایم اکاونٹ سے نکلوائی جاتی ہے
- پی اے ایم ایم تاجر یا تو پی اے ایم ایم اکاونٹ سے رقم نکلواتا ہے یا جمع کرواتا ہے
- پی اے ایم ایم اکاونٹ میں کریڈٹ ہونے والا آئی آر یا ریبیٹ
- حصہ اور نفع کا تعین ان باتوں پر ہے
- نئے پی اے ایم ایم سرمایہ کار
- ایک ایکٹیو پی اے ایم ایم سرمایہ کار کی جانب سے اپنا حصہ واپس لینا
- اکاونٹ میں موجود نفع یا نقصان
- پی اے ایم ایم اکاونٹ میں کریڈٹ ہونے والا آئی آر یا ریبیٹ
تمام حساب ایکوٹی کی بنیاد پر ہوتا ہے نہ کہ بیلنس کی بنیاد پر - اس کا فارمولہ کمپنی کا کمرشل سیکرٹ / راز ہے اور اس کے لئے اصل نفع یا نقصان استعمال کیا جاتا ہے اور عمومی حالات میں اس کا درست ہونا ایک امر لازم ہے {بجُز یہ کہ کمپنی کی جانب سے کوئی ٹیکنیکی مسئلہ} درپیش ہوجائے
- پی اے ایم ایم سسٹم کی شماریاتی معلومات تک رسائی :
پی اے ایم ایم سسٹم کے شماریات ڈیٹا میں شامل ہیں :
- تاجر کی کیبنٹ میں کمپنی کی جانب مانیٹرنگ کی سہولت فراہم کی گئی ہے - مانیٹرنگ کی نقل کمپنی کی ویب سائٹ یا آفیشل پارٹنرز کی ویب سائٹ پر شائع کی جاسکتی ہے
- پی اے ایم ایم تاجر کے اکاونٹ میں گزشتہ مرتبہ حساب کے وقت بننے والی بیلنس اور ایکوٹی کی معلومات
- پی اے ایم ایم تاجر کے اکاونٹ میں حالیہ سرمایہ کاری اور سابقہ سرمایہ کاری کی معلومات
کمپنی کی جانب سے شماریات تک فراہمی کا مقصد پی اے ایم ایم تاجر کے اکاونٹ تک شفاف رسائی ممکنہ بنانا ہے لیکن ٹیکنیکی اعتبار سے شماریات کے آپ ڈیٹ ہونے میں کچھ تاخیر ہوسکتی ہے جو کہ ایک خاص حد سے ذیادہ نہیں ہوگی {عموما / اصولا اس میں 1 سے دو گھنٹہ} درکار ہوتے ہیں
- پی اے ایم ایم اکاونٹس میں بونس کا استعمال
- بونس کی رقم کی سرمایہ کاری کی صورت میں سرمایہ کاری کی گئی رقم بطور بونس ہی پی اے ایم ایم سرمایہ کار کے اکاونٹ میں شمار ہوگی {قطع نظر پی اے ایم ایم سرمایہ کار کے اکاونٹ بیلنس اور مکمل یا جزوی نقصان کی رقم کے جو کہ پی اے ایم ایم تاجر} کے اکاونٹ میں ہوئی ہو
- اگر پی اے ایم ایم سرمایہ کار کو سٹاپ لاس کا سامنا اپنے اکاونٹ میں کرنا پڑتا ہے اور وہی اپنی رقم وہاں سے نکلوا لیتا ہے تو بونس کی وہ رقم جو کہ سٹاپ لاس سے پہلے ٹریڈ میں لگی ہوگی منسوح ہوجائے گی
- اگر پی اے ایم ایم سرمایہ کار کے اکاونٹ میں جمع کئے گئے بونس کا حجم اکاونٹ میں موجود اصل سرمایہ کے 30 فیصد سے ذیادہ ہوجائے اور اس فرق کو مٹانے کے لئے بونس کی رقم کم کردی جائے گی {کُل حجم کا شمار منسوح کئے گئے بونس کو مِلا کر} ہوگا
- پی اے ایم ایم سرمایہ کار کو پی اے ایم ایم تاجر کے اکاونٹ میں سرمایہ کاری کے بعد کو اپنی تجارت کا انحصار صرف بونس کی رقم پر نہیں کرنا چاھیے
- bonuses@instatrade.com. بونس پی اے ایم ایم اکاونٹ سے نکلوایا بھی جاسکتا ہے کہ جس کے لئے ضروری ہے کہ اندراج سے بعد سے تاجر نے تاجر کے اوسط حصہ کے تناسب سے ٹریڈز کو کلوز کیا ہو اور یہ کہ پی اے ایم ایم اکاونٹ کی خصوصی شراط کے تحت بونس کے شماریات اور بونس نکلوالنے سے درکار ٹریڈز کی کم از کم تعداد کے مابین فرق ہوسکتا ہے - بونس نکلوانے کے لئے درج کئے گئے ای میل پر ایک ای میل کرنا ضروری ہے
- اگر سرمایہ کاری کرنے پر بمشول منسوح شدہ بونس پی اے ایم ایم سرمایہ کار کے اکاونٹ میں سرمایہ کاری کے بعد فری مارجن کے 55 فیصد سے ذیادہ ہوجائے تو اس صورت میں 55 فیصد سے ذیادہ کا بونس منسوح ہوجائے گا
- وہ اکاونٹس کے جن میں 55 فیصد بونس شامل ہوتا وہ اگر پی اے ایم ایم سسٹم میں سسٹم میں شامل ہوتے ہیں تو اُن کی بونس کی تمام رقم کا 50 فیصد شامل ہوسکتا ہے اگر ایساء نہیں ہوتا تو 55 فیصد سے اوپر کا تمام بونس منسوح ہوجائے گا
- ممکنہ نقصان کے حوالے سے آگہی
- ان کے اندراج کے ساتھ پی اے ایم ایم تاجران اور پی اے ایم ایم سرمایہ کار مکمل طور پر ممکنہ نقصان کے حوالے سے باخبر ہونے کا اقرار کرتے ہیں جن میں بنیادی مسائل بھی شامل ہیں
- پی اے ایم ایم سرمایہ کار اس بات کا بھی مکمل ادراک رکھتا ہے کہ پی اے ایم ایم تاجر کی جانب سے ناکام ڈیلز کی صورت میں اس کا مکمل سرمایہ بھی ضائع ہوسکتا ہے
- پی اے ایم ایم سرمایہ کار اس بات کا مکمل ادراک رکھتا ہے کہ پی اے ایم ایم سسٹم کے شماریات کہ جن کا ذکر اس معائدہ کی شق نمبر 14۔6 میں کیا گیا ہے اصل سے مختلف ہوسکتے ہیں – پی اے ایم ایم تاجران ڈیپازٹ کا ایک بڑا حصہ گنوا سکتے ہیں جس کہ شماریات میں ظاہر ہورہی ہو فنڈ اور بیلنس کے ظآہر ہونے میں تاخیر اور پی اے ایم ایم تاجران کے حوالے سے کچھ اور معلومات پی اے ایم ایم سسٹم کا ٹیکنیکل خاصہ ہے اور عمومی حالات میں یہ آپ ڈیٹ ہونے میں 1 سے 2 گھنٹے سے ذیادہ وقت نہیں لیتا
- سرمایہ کار اس بات کا ادراک رکھتا ہے کہ جب وہ اپنی سرمایہ کاری واپس لینتے کی درخواست دے رہا ہو تو تازہ ترین معلومات ظاہر نہ ہونے کی وجہ سے اصل معلومات مختلف ہوسکتی ہیں کہ جب سرمایہ واپس کی جارہی ہو اور پی اے ایم ایم تاجر کی جانب سے پی اے ایم ایم سرمایہ کار کو واپس کی جانے والی رقم مختلف ہوسکتی ہے
-
پی اے ایم ایم تاجر اور پی اے ایم ایم سرمایہ کار اس بات پر اتفاق کرتے ہیں کہ پی اے ایم ایم سسٹم میں تاخیر کی وجہ سے اُن کے استفارات میں توخیر ہوسکتی ہے جو کہ عمومی حالات میں ایک سے دو گھنٹے کی ہوسکتی ہے - کسی ٹیکنیکل خرابی کی صورت میں آڈرز کا بر وقت لگنا ، سرمایہ کاری کا واپس ہونا اور شماریات کا آپ ڈیٹ ہونے کی کوئی گارنٹی نہیں ہے پی اے ایم ایم تاجران اور پی اے ایم ایم سرمایہ کا اس حوالے سے ہونے والے ممکنہ نقصان کا ادراک رکھتے ہیں جو کہ پی اے ایم ایم سسٹم میں تاخیر کے سبب کے ہوسکتا ہے اور اس سے کسی بھی فریق کا نقصان ہوسکتا ہے
- پی اے ایم ایم کے سرمایہ کار اور پی اے ایم ایم کے تاجر تصدیق کرتے ہیں کہ اگر پی اے ایم ایم کے سرمایہ کار یا پی اے ایم ایم تاجر کمپنی کے ضوابط کی خلاف ورزی کرکے منافع حاصل کرتے ہیں تو کمپنی دونوں فریقوں کے لئے سرمایہ کاری میں ممکنہ تصحیح یا منسوخی کے حوالے خطرات کو قبول کرتے ہیں۔
- کمپنی میں کلیمز / شکایات کا زیر غور لانا
- پی اے ایم ایم تاجر یا پی اے ایم ایم سرمایہ کار اس بات کا اقرار کرتے ہیں کہ وہ کمپنی کے ساتھ کام کے حوالے سے پی اے ایم ایم سسٹم کی ٹیکنیکل
کوالٹی کی شکایات / کلیمز کو زیر غور لائیں گے جس میں ٹرمینل کے حوالے سے کوئی اہم معلومات کسی اور کو نہیں بتائی جاسکے گی
- کمپنی اس بات کی ذمہ داری قبول کرتی ہے کہ وہ پی اے ایم ایم سسٹم کے کام کے حوالے سے پیشن آنے والی شکایات یا کلیمز پر غور کرے گی جب کہ تجاری نفع یا نقصان کے تناظر میں کوئی شکایت زیر غور نہ لائی جائے گی لیکن اس کے لئے ضروری کہ شکایت پیش آنے کے 30 دن کے اندر اندز یہ شکایت درج کراوائی گئی ہو
- تمام موصول ہونے والی شکایات اور کلیمز اس معائدہ کے تحت زیز غور آئیں گے اگر کوئی ایساء مسئلہ پیش آجائے کہ جو اس معائدہ میں ذکر نہ کیا گیا ہو اُسے عام فہم سے حل کیا جائے گا
- زبان
- اس معائدہ کی بنیادی زبان انگریزی ہے
- صارفین کی سہولت کے لئے اس معائدہ کو ترجمہ مختلف زبانوں میں دستیاب ہیں جن کا مقصد صرف معلومات کی فراہمی ہے
- اگر اس معائدہ کو سمجھتے ہوئے انگریزی زبان اور ترجمہ کی گئی زبان میں کوئی فرق پایا جائے حتمی فیصلہ انگریزی زبان کے مطلب کے مطابق ہی کیا جائے
گا